0
Tuesday 8 Oct 2024 16:26

مقبوضہ فلسطین، ایک ہی دن میں تل ابیب پر تیسرا کامیاب میزائل حملہ

مقبوضہ فلسطین، ایک ہی دن میں تل ابیب پر تیسرا کامیاب میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے تمام میڈیا نے مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں پر آباد غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کی حفاظت کے لئے نصب کئے گئے امریکی سمیت متعدد "انتہائی پیشرفتہ" اسرائیلی ہوائی دفاعی سسٹمز کی مکمل ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والی اپنی رپورٹس میں صیہونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شہر یافا (غیرقانونی صیہونی دارالحکومت تل ابیب) پر تیسری بار کامیاب میزائل حملے کا اعلان کیا اور مزاحمتی محاذ کے مذکورہ میزائل حملوں کے باعث تل ابیب میں واقع غوش دان نامی علاقے میں زور دار دھماکوں کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب پر ہونے والے یہ براہ راست میزائل حملے لبنان کے جنوبی علاقوں کی جانب سے انجام پائے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تل ابیب پر غزہ، لبنان و یمن کی جانب سے متعدد حملے کئے گئے ہیں جبکہ شام کے قریب، لبنان سے داغے جانے والے میزائلوں کے باعث تل ابیب میں وسیع آگ بھڑک اٹھی۔

باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے صیہونی میڈیا نے مزید لکھا کہ لبنان کی جانب سے تل ابیب کی جانب تباہ کن میزائلوں کے داغے جانے کے بعد بن گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے ہوائی جہاز لینڈنگ کے انتظار میں گھنٹوں آسمان پر چکر کاٹتے رہے۔ کم از کم نقصان کے اعتراف کی پالیسی پر گامزن صہیونی میڈیا نے مذکورہ حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی جانب اشارہ کئے بغیر تل ابیب کے متاثرہ مقامات کا نقشہ جاری کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا کہ گذشتہ 1 سال کی مسلسل جنگ کے بعد اب بھی غزہ، لبنان و یمن کی جانب سے غیرقانونی اسرائیلی رژیم کے حکومتی مرکز تل ابیب کو صرف آج ایک ہی روز میں 3 مرتبہ کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 1165188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش