0
Tuesday 8 Oct 2024 13:39

خیبر پختونخوا حکومت کا کے پی ہاؤس سیل کرنے کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا کے پی ہاؤس سیل کرنے کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد میں کے پی ہاؤس سیل کیے جانے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سی ڈی اے کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی جائے گی جس کے متن کے مطابق کے پی ہاؤس صوبے کے دائرہ کار میں آتا ہے سی ڈی اے کے نہیں، درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ ہائی کورٹ ہی اس درخواست کو سنے۔ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان زئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ہاؤس سیل کیے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کررہے ہیں، غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں کے پی ہاؤس سیل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے کے پی ہاؤس کو کھولنے کی درخواست کرینگے، کے پی ہاؤس کا نقشہ 1975 میں پشاور سے منظور کرایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1165150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش