0
Tuesday 8 Oct 2024 13:24

پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام غزہ مارچ

پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام غزہ مارچ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمیعت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی میں غزہ مارچ کا اہتمام کیا گیا، مارچ میں پلے کارڈز اور جھنڈے تھامے ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جو اسلامک سنٹر سے براستہ ہیلے کالج، لا کالج، کیمیکل ڈیپارٹمنٹ سے ہوتا ہوا فیصل آڈیٹوریم پر اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی جگہ پر اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے پچھلے چند دنوں سے خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی دیواروں پر فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف پینٹنگ بھی کی گئی۔

پروگرام کے آخر میں ناظم اعلیٰ پاکستان حسن بلال ہاشمی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی اظہر اقبال، ناظم جامعہ انعام الرحمن گجر، ناظم پنجاب جنوبی ابوذرغفاری اور سیکرٹری اسلامی جمیعت طلبہ جامعہ پنجاب صہیب عامر فخری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو واحد اور حقیقی حل ریاست فلسطین کا قیام ہے، دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل کا قبضہ ناجائز ہے۔
خبر کا کوڈ : 1165145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش