0
Monday 7 Oct 2024 12:23

بھارت میں اقلیتوں میں خوف اور احساس عدم تحفظ پیدا ہو رہا ہے، حریت کانفرنس

بھارت میں اقلیتوں میں خوف اور احساس عدم تحفظ پیدا ہو رہا ہے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے ایک ہندو پجاری نرسنگھا نند کے توہین آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دنیا بھر کے مسلمانوں پر حملہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، ایڈوکیٹ پرویز احمد، مشتاق احمد بٹ اور دیگر رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں گہری تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے عالمی سطح پر مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمان اپنے والدین، بچوں اور اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر پیغمبر اسلام (ص) کی تعظیم کرتے ہیں۔ اس لیے کوئی بھی مسلمان اس قسم کے گستاخانہ بیان کو برداشت نہیں کر سکتا۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کے پیروکار مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جس سے اقلیتوں میں خوف اور احساس عدم تحفظ پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے نرسنگھا نند کے بیانات کو اسلامو فوبیا کا مظہر قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ تمام اقلیتوں کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق کے تحفظ کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 1164904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش