0
Sunday 6 Oct 2024 01:42

پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے وقت کا چناؤ افسوسناک، قابل مذمت ہے، اسحاق ڈار

پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے وقت کا چناؤ افسوسناک، قابل مذمت ہے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے وقت کا چناؤ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ 1997 کے بعد پاکستان میں عالمی اہمیت کے حامل ایس سی او سربراہی اجلاس سے پہلے احتجاج، ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ احتجاج اور افراتفری پھیلانے کا مقصد ایس سی او کے ایجنڈے میں خلل ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے خطاب کے لیے پاکستان کے دورے پر آئے وزیر خارجہ کو عوامی سطح پر مدعو کرنا بھی سیاسی فائدے کے لیے قومی مفاد اور ایس سی او سربراہی اجلاس کو نقصان پہنچانے کی کھلی کوشش ہے۔
خبر کا کوڈ : 1164616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش