0
Saturday 5 Oct 2024 23:29

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج نہیں کر سکیں گے، اس حوالے سے عدالت نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم کے تحت سرکاری ملازمین سول سیکرٹریٹ اور شاہراہوں پر احتجاج سے باز رہیں۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے لئے مقامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات کی پیروی کی جائے۔ حکمنامے کے مطابق ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے جو ملازم سرکاری اعلامیے کی خلاف ورزی کرے گا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 1164610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش