0
Saturday 5 Oct 2024 23:15

پُرامن احتجاج سب کا حق، سیاسی انتشار میں سرمایہ کاری کیسے لا سکتے ہیں؟ مفتاح اسماعیل

پُرامن احتجاج سب کا حق، سیاسی انتشار میں سرمایہ کاری کیسے لا سکتے ہیں؟ مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔راہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار میں سرمایہ کاری کیسے لا سکتے ہیں۔؟ پُرامن احتجاج سب کا حق ہے، جب ریاست کا معاملہ آجاتا ہے تو سیاست کو پیچھے رکھا جاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے راہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ احتجاج کے لیے خیبرپختونخوا کی مشینری اور شیل ساتھ لانا غلط ہے، ایس سی او سمٹ آ رہی ہے پی ٹی آئی کو سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے وہ پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کی اجازت دے۔ لیکن تحریک انصاف بھی تشدد کا راستہ چھوڑ کر پر امن احتجاج کرے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹ کر معاملے کو سنبھالنا چاہئے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف کو بغیر مینڈیٹ حکومت میں نہیں بیٹھنا چاہئے۔ آئینی ترمیم آ رہی ہیں اور اراکین اسمبلی کو نہیں معلوم کہ معاملہ کیا ہے، ترامیم کے ذریعے ایک نئی عدالت لائی جا رہی ہے، نون لیگ کو سوچنا چاہئے یہ قوانین بعد میں ان کے گلے پڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج کراچی کے عمائدین کو جمع کیا تھا لیکن سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد کے راستے بند ہونے کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔
خبر کا کوڈ : 1164599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش