اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ حماس کے حملے ردعمل میں تھے۔ یہ ایک کہانی کا نیا باب ہے، جو طویل عرصہ پہلے شروع ہوا تھا اور شروع کرنے والے حماس نہیں تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوزف بوریل نے اسرائیل کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس پر ملک میں داخلے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے “غیر منصفانہ” قرار دیا۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ حماس کا حملہ اس کہانی کا حصہ ہے، جو بہت پہلے شروع ہوئی تھی اور اس کا آغاز حماس نے نہیں کیا تھا۔
جوزف بوریل نے کہا کہ میری اس بات پر مجھے یہود مخالف کا طعنہ نہیں دیا جائے۔اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن تمام حقوق کی طرح اس حق کی بھی اپنی حدود ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کو حماس اور حزب اللہ کے حملوں کی کڑے الفاظ میں مذمت نہ کرنے پر ان کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی۔