0
Tuesday 1 Oct 2024 19:31

اسرائیلی فوجیوں نے "رضوان فورسز" کیساتھ پالا پڑتے ہی عقب نشینی اختیار کر لی، صیہونی میڈیا

اسرائیلی فوجیوں نے "رضوان فورسز" کیساتھ پالا پڑتے ہی عقب نشینی اختیار کر لی، صیہونی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے لبنان پر زمینی حملے کے پے در پے دعووں کے باوجود عرب میڈیا نے لبنانی سرزمین میں صیہونی فوج کے کسی بھی قسم کے داخلے کی پرزور تردید کی ہے۔

عرب چینل المیادین کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے سرحد کے قریب زمینی پیشقدمی کے بارے جھوٹی خبریں دینے کے بعد بالآخر اعتراف کر لیا ہے کہ اسرائیلی فوجیں، حزب اللہ لبنان کی اعلی کمانڈو فورس "الرضوان" کے ساتھ تصادم کے ساتھ ہی عقب نشینی پر مجبور ہو گئیں۔ دوسرے عرب میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ گذشتہ شب قابض صیہونی فوج، لبنانی مزاحمتی تحریک کی رضوان یونٹ نامی ایلیٹ فورسز کی میدان میں موجودگی کی خبر سنتے ہی عقب نشینی اختیار کر گئی۔

ادھر صہیونی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کی طرف زمینی پیشقدمی کو ابھی چند منٹ بھی نہ گزرے تھے کہ جب اسے شدید مزاحمت اور جوابی میزائلوں و شدید فائرنگ کے باعث پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی۔ صیہونی میڈیا نے جنوبی لبنان سے واپس بھاگ آنے والے فوجیوں سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ "ایسا لگتا ہے کہ ہم بھوتوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں اور جنوبی لبنان کی پوری زمین آگ اگل رہی ہے!!"
خبر کا کوڈ : 1163737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش