0
Sunday 17 Sep 2023 21:37

یونس ڈاگھا سے قلمدان واپس لینے کی وجوہات سامنے آگئیں

یونس ڈاگھا سے قلمدان واپس لینے کی وجوہات سامنے آگئیں
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے نگراں وزیر یونس ڈاگھا سے محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقیات کا قلم دان واپس لینے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ ذرائع نگراں سندھ حکومت کے مطابق یونس ڈاگھا کی جانب سے مختلف وزارتوں میں دخل اندازی کی جا رہی تھی، تعلیم و صحت کے شعبوں کے فنڈز کے اجرا میں غیر ضروری رکاوٹیں ڈالنا قلم دان لینے کا سبب بنا۔ ذرائع نے بتایاکہ ادارہ برائے امراضِ قلب، ای آئی یو ٹی اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فنڈز کے اجرا میں تاخیر بھی قلم دان کی تبدیلی کا سبب بنی۔ نگراں سندھ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ یونس ڈاگھا نے عالمی بینک کی رائے سے متعلق میڈیا کو غلط معلومات فراہم کیں۔ دوسری جانب نگراں وزیر یونس ڈاگھا نے کہا کہ قلم دان تبدیل ہونے کے معاملے پر کوئی موقف نہیں دینا چاہتا۔
خبر کا کوڈ : 1082184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش