اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں نون لیگ سے اتحاد کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمیٹی کمیٹی ہی کھیلتے رہے۔ اور ہم پر میڈیا میں تنقید ہوتی ہے کہ یہ چھوڑ دیں وہ چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ساتھ نہ دیتی تو 3 ماہ بعد پھر انتخاب ہونا تھا۔ پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ نون سے اتحاد کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ نون سے اتحاد محبت اور شوق کا نہیں بلکہ مجبوری کا تھا۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی جو باہر سے ہے وہی اندر سے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ بڑے مضبوط ہوتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنا فائدہ لیتے ہیں۔