0
Sunday 22 Dec 2024 11:07

بھارتی فورسز نے سوپور، بانڈی پورہ سے تین کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے

بھارتی فورسز نے سوپور، بانڈی پورہ سے تین کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے یاربگ سوپور سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے بھارتی فوج کی 32 راشٹریہ رائفلز اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ ملکر پولیس اسٹیشن ڈنگی وچہ کے علاقے میں لگائے گئے ایک مشترکہ ناکے پر رشید احمد بٹ اور ساجد اسماعیل ہارو نامی دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں آرونی بجبہاڑہ کے رہائشی ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے نادی ہل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت ضلع کے علاقے گنڈپورہ رام پورہ کے وسیم احمد ملک کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہدین کے معاون قرار دیا ہے۔ تاہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس طرح کی گرفتاریاں روز کا معمول ہیں جو بھارتی حکومت کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں تاکہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبایا جائے اور آزادی کا مطالبہ کرنے والی سیاسی آوازوں کو خاموش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1179745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش