0
Sunday 22 Dec 2024 09:49

کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم

کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل سے سول نافرمانی کی تحریک مرحلہ وار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیر سنجیدہ ہے، تاحال حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھی قائم نہیں کی گئی۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر کا شکر گزار ہوں۔ پی ٹی آئی کے رہنماء نے مزید کہا کہ ہم درخواست گزار نہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتی۔
خبر کا کوڈ : 1179746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش