اسلام ٹائمز۔ سانحہ پاراچنار کیخلاف ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی دھرنے شروع ہو گئے ہیں۔ گلگت میں شہید ضمیر عباس چوک پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے دھرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔ بدھ کی سہ پہر کو شہید ضمیر عباس چوک پر دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر منتظمین نے اعلان کیا کہ جب تک پاراچنار کے مظلومین کی دادرسی نہیں ہوتی دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما پروفیسر اجمل حسین بھی شریک ہوئے۔