0
Thursday 26 Dec 2024 14:16

پاراچنار کے راستوں کی بندش کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا اسلام آباد میں احتجاج

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ

پاراچنار کے راستے کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں بھی احتجاج جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام جاری احتجاج میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں، خواتین کی بھی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت فی الفور راستوں کی بندش کا نوٹس لے اور راستوں کو عوام کیلئے اوپن کریں، پاراچنار کے عوام بھوک، پیاس کا شکار ہیں، بازاروں میں راشن ختم ہوگیا ہے، ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں، جبکہ حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں، اگر راستے اوپن نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار ملک گیر کر دیا جائیگا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کیا کہنا تھا کہ اس وڈیو رپورٹ میں جان سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1180601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش