0
Thursday 26 Dec 2024 23:30

یمن پر اسرائیلی بمباری کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بال بال بچ گئے

یمن پر اسرائیلی بمباری کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بال بال بچ گئے
اسلام ٹائمز۔ یمن پر اسرائیلی بمباری کے دوران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ تیدروس ادھانوم بال بال بچ گئے۔ اسرائیلی فضائیہ کے 100 طیاروں نے آج یمنی دارالحکومت صنعا پر حملے کیے، اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں صنعا کے ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں حوثیوں کے زیر استعمال سویلین طیارے بھی تباہ کیے گئے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ بمباری کے دوران صنعا ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ 
 
انہوں نے کہا کہ ان کی روانگی سے قبل ہی صنعا ائیرپورٹ فضائی بمباری کی زد میں آگیا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ حملے میں ائیر پورٹ کا رن وے، ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ڈیپارچر لاؤنج تباہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حملے کے وقت ڈیپارچر لاؤنج سے چند میٹر فاصلے پر ہی موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ تیدروس ادھانوم نے کہا کہ انہیں یمن سے نکلنے کے لیے صنعا ایئرپورٹ کی مرمت کا انتظار کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1180691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش