0
Thursday 26 Dec 2024 22:41

صیہونی فوج نے غزہ کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنا دیا

صیہونی فوج نے غزہ کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں گذشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری بدترین جارحیت کے دوران محصور علاقے کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنا دیا۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے لدی روبوٹک بکتر بند گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔ فلسطینی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیوز میں اسرائیلی بکتر بند روبوٹس کو غزہ کی گلیوں میں گشت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق روبوٹک بکتر بند گاڑی میں ایک بڑا ڈبہ موجود ہوتا ہے، جس میں بھاری مقدار میں بارودی مواد بھرا ہوتا ہے، اسرائیلی روبوٹ اس ڈبے کو مقررہ جگہ اتار کر وہاں سے چلا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیلی روبوٹس نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے نزدیک بھی دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈبے اتارے، جس کی ویڈیو اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے بھی شیئر کی۔ شمالی غزہ کا کمال عدوان اسپتال مسلسل کئی روز سے اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ڈبے میں موجود بارودی مواد میں دھماکے سے اطراف کی کئی عمارتیں زمیں بوس ہو جاتی ہیں اور  بڑے پیمانے پر تباہی پھیلتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج ان بکتر بند روبوٹس کا استعمال رہائشی بلاکس کو تباہ کرنے کے لیے کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش