0
Thursday 26 Dec 2024 22:56

چین کے نئے لڑاکا طیارے نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں

چین کے نئے لڑاکا طیارے نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں
اسلام ٹائمز۔ چین کے نئے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔ لڑاکا طیارے کو چھٹی جنریشن کا طیارہ بتایا جا رہا ہے۔ دم کے بغیر اس بڑے طیارے کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ اسٹرائیک ایئر کرافٹ ہے۔ اس کا غیر روایتی ڈیزائن اس نئے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی روایتی ریڈار پر نشان دہی کو مشکل بنا سکتا ہے۔

چین کے اس جدید لڑاکا طیارے کی وائرل ہوتی ویڈیو کے ساتھ ہی بھارت میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ بھارتی فضائی بیڑے میں کسی اسٹیلتھ طیارے کا نہ ہونا ہے۔ رواں برس مئی میں بھاری خبر رساں ادارے نے سیٹلائیٹ تصاویر دِکھاتے ہوئے بتایا تھا کہ چین نے اپنے جدید جے-20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے سکم کی سرحد سے 150 کلو میٹر سے بھی کم کے فاصلے پر لا کر کھڑے کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1180708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش