0
Thursday 26 Dec 2024 23:47

یمن پر حملوں کیبعد صیہونی فوج ہائی الرٹ

یمن پر حملوں کیبعد صیہونی فوج ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ یمن پر حملوں کے بعد حوثیوں کی جوابی کارروائی کے خوف سے صیہونی افواج ہائی الرٹ ہو گئیں۔ اس حوالے سے صیہونی رژیم کے ذرائع نے رواں شب اعلان کیا کہ اسرائیل کی فضائیہ اور دفاعی سسٹم کسی بھی حملے کو روکنے کے لئے ہائی الرٹ ہیں۔ اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا کہ صیہونی سلامتی کے حکام کا اندازہ ہے کہ آئندہ کچھ گھنٹوں میں یمنی حوثی ہمارے حملوں کا جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ خبر رساں اداروں نے ابھی کچھ ہی دیر قبل رپورٹ جاری کی کہ صیہونی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ صیہونی جنگی طیاروں نے صوبہ "صنعاء" اور "الحدیدہ" پر 7 فضائی حملے کئے۔ مذکورہ صوبوں میں پاور پلانٹس کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم بعض ذرائع نے صنعاء کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی صیہونی جارحیت کی خبر دی۔ صیہونی ٹی وی 13 نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ اسرائیل اس وقت بھی یمن پر بمباری کر رہا ہے۔ صیہونی فوج کے رہڈیو نے عسکری ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ ان حملوں میں صنعاء ائیرپورٹ، الحدیدہ بندرگاہ اور پٹرولیم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عبرانی ذرائع ابلاغ نے بھی یمن پر اسرائیل کے وسیع حملوں کی تصدیق کی۔ ان ذرائع نے بتایا کہ درجنوں صیہونی جنگی طیاروں نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 1180695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش