0
Thursday 26 Dec 2024 23:37

پاراچنار احتجاجی دھرنے سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کراچی میں تیسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری

پاراچنار احتجاجی دھرنے سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کراچی میں تیسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کا نمائش چورنگی کراچی پر تیسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ احتجاجی دھرنے میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تنظیموں، علماء کرام شخصیات و اکابرین نے شرکت کی اور شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔ دھرنے میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ صادق تقوی، علامہ مختار امامی، علامہ رضا جعفری، علامہ مبشر حسن، معروف نوحہ خواں میر حسن میر، مسلم مہدوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب میں مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں خواتین، بچوں، بزرگوں کے ہمراہ احتجاج جاری یے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پُرامن ہے، ماضی میں بھی ہزارہ برادری کے پر ظلم کے خلاف پر ملک گیر احتجاج کیا تھا، جس میں کسی قومی املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن ہو یا پاراچنار ،گلگت و بلتستان ہو یا کراچی سانحہ حیدری مسجد، امام بارگاہ علی رضا، نشرپارک، عاشورا و اربعین، آرمی پبلک اسکول ملک بھر میں دہشتگردوں کا چہرہ واضح ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ وطن میں انصاف کے حصول کیلئے جب تک احتجاج کرنا پڑا، کریں گے، ملک کو سب سے زیادہ نقصان انتہاپسندی اور نااہل سیاستدانوں نے پہنچایا، دہشتگردی کے عفریت نے ملک کے امن کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، محب وطن ہیں، کسی سیاسی جماعت یا بیوروکریسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آباؤ اجداد نے وطن کے حصول سے لیکر آج تک ہم ملت جعفریہ اپنے خون سے اس ملک کی آبیاری کر رہے ہیں، ہزاروں ڈاکٹرز، انجینئرز، تاجر، علما و اکابرین کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاراچنار سمیت ملک کے بیشتر حصے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے زیر اثر ہیں، ملک میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک احتجاج کرتے رہیں گے۔ دریں اثناء احتجاجی دھرنے میں دعائیہ اجتماع، مجلس عزاء، اور شہدائے پاکستان کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1180692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش