شہر حیدرآباد میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ کی اہم میٹنگ کا اہتمام

اسلام ٹائمز۔ المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد (ہند) میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مجلس کی صدارت کی اور بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کارروائی چلائی۔ بورڈ کے نائب صدر سید سعادت اللہ حسینی، بورڈ کے سکریٹریز مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی، مولانا احمد ولی فیصل رحمانی، مولانا ڈاکٹر یاسین علی عثمانی، جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، جسٹس سید شاہ محمد قادری، مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی، مولانا صغیر احمد رشادی، مولانا عتیق احمد بستوی، ممبر آف پارلیمنٹ اسد الدین اویسی، مولانا آغا نثار حسین حیدر، مولانا محمد جعفر پاشا، مولانا مسعود حسین مجتہدی، سینئر ایڈووکیٹ یوسف حاتم مچھالہ، ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس، مولانا عبدالعلیم قاسمی، ڈاکٹر ظہیر قاضی، ایڈووکیٹ محمد طاہر حکیم، کمال فاروقی، ضیاء الدین نیر، ڈاکٹر محمد مشتاق علی، مولانا سید اکبر نظام الدین، ڈاکٹر متین الدین قادری، عطیہ صدیقہ، پروفیسر مونسہ بشریٰ عابدی، فاطمہ مظفر اور ملک بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد تجاویز منظور کی گئیں۔