متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی
پاراچنار کے راستوں کی بندش، مظلومین کی حمایت اور بے حس و بے بس حکمرانوں کی نااہلی کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں کوٹلی امام حسینؑ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو بنوں روڈ شہدائے فلسطین چوک سے ہوتے ہوئے سرکلر روڈ پر جاری دھرنا میں شامل ہوئی، ریلی میں مختلف مذہبی و اسٹوڈنٹس تنظیموں، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء احتجاجی ریلی نے مظلومین پاراچنار سے حمایت اور حکومت کی مجرمانہ غفلت اور دہشت گرد عناصر کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر علامہ محمد رمضان توقیر نے دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت اور مظلومین پاراچنار کے جاری دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمارا احتجاج مظلومین پاراچنار سے اظہار یکجہتی اور بے بس و بے حس حکومت کے خلاف ہے۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial