0
Sunday 29 Dec 2024 10:28

عمران خان ملنا چاہیں گے تو ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان ملنا چاہیں گے تو ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان ہم سے ملنا چاہیں گے تو اس حوالے سے ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کرینگے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے لیے انہیں کوئی باضابطہ پیغام نہیں ملا اور اگر عمران خان ملنا چاہیں گے تو بھی ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ گلہ ہے کہ عام انتخابات میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، انتخابات میں کچھ لوگ استعمال ہوگئے مگر جے یو آئی نے استعمال ہونے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں ہماری جماعت نے شخصیت کے بجائے اداروں کی مضبوطی کو مقدم رکھا، مدارس کی رجسٹریشن پر طے شدہ معاملات کو خواہ مخواہ چھیڑا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا خیبر پختونخوا میں حکومت کی کہیں رِٹ نظر نہیں آرہی، ڈی آئی خان، بنوں اور ٹانک عملاً دہشت گروں کے حوالے ہیں جبکہ ٹانک سے عدالتیں اور سرکاری دفاتر بھی ڈی آئی خان منتقل ہوچکے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1181148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش