0
Saturday 7 Dec 2024 19:11
ویلاگ

فی الحال امریکہ سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،ایران

7 دسمبر 2024ء
متعلقہ فائیلیںSyria Under Attack | Saudi-Iranian Rapprochement | Middle East Conflicts


 ہفتہ وار پروگرام وی لاگ
وی لاگر: سید عدنان زیدی
پیش کش: سید انجم رضا


حزب اللہ نے اسرائیل کے مقابل 2006 سے بڑی فتح حاصل کرلی
 
ہم نے شمالی غزہ میں جنگی جرائم کیے،اسرائیل کا اعتراف
 
رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای کی آفیشیل ویب سائٹ نے کیا سوشل میڈیا ایکس پر ٹویٹ
شام میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے جاری تازہ دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں اس پوسٹ میں کہا گیا کہ دہشت گرد گروہ شام میں امت اسلامیہ کے خلاف اپنے غیر مسلم انتہاء پسند آقاوں کے حکم پر نمک حلالی میں مصروف ہو چکے ہیں اور یہ حملے ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں جب امت اسلامیہ سمیت پوری دنیا غزہ اور لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہے یہ دہشت گرد گروہ غزہ فلسطین سے عالم اسلام سمیت دنیا بھر کی توجہ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
 
سیاسی و بین الاقوامی شخصیات نے شام میں دہشت گردانہ حملوں کو مزاحمت کے لیے اسرائیل کا جال قرار دے دیا۔
 
پاکستان کے معروف تجزیہ نگاروں وسعت اللہ خان،ضرار کھوڑو اور شاہ زیب جیلانی کے مطابق شام میں دہشت گردوں کے حملے ایران کو تنہا کرنے کی سازش ہیں امریکہ و مغرب کی پالیسیاں متنازعہ ہیں امریکہ و مغرب خطے میں جان بوجھ کر ناامنی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
 
شامی مسلح افواج کی کمان نے کہا ہے کہ حماہ شہر کے بارڈر پر شامی فورسسز نے مورچہ بندی کر لی ہے اور ہم دہشت گردوں کے خلاف بالکل غفلت نہیں برتیں گے
 
غزہ میں درجنوں صہیونی قیدیوں کی موت کا زمہ دار نیتن یاہو ہے ،حماس
نیتن یاہو بزوربازو قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں جو ممکن نہیں اور ایسا کرکے وہ اپنے ہی قیدیوں کو اپنے ہاتھوں قتل کر رہے ہیں،حماس
 
صہیونیوں کی جانب سے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر حزب اللہ کا کرارا جواب کفر شوبا کی پہاڑیوں میں صہیونی فوجی اڈہ تباہ۔
 
ہمارا امریکہ سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ،ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی
 
اگر شام نے ہم سے فوجی مدد مانگی تو ہم غور کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ
 
میں اپنے الفاظ واپس نہیں لوں گا سابق اسرائیلی وزیر جنگ کے اعترافات
ہم نے شمالی غزہ میں جنگی جرائم کی تاریخ رقم کی
اس علاقہ میں کیا ہورہا ہے اور کیا کچھ چھپایا جا رہا ہے میں سب بتانا چاہتا ہوں،سابق اسرائیلی وزیر جنگ
 
صہیونی جیل میں قید ولید حسین العارف کی تشدد سے شہادت حماس نے بے گناہ قید فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی نسل اپنے مظالم کی قیمت ضرور چکائیں گے۔
 
 
#syriancivilwar
#middleeastwar
#syriaupdates
 
 
خبر کا کوڈ : 1176932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش