1
Wednesday 24 Apr 2024 22:05
پاراچنار میں قیام امن کے حوالے سے

جی او سی کیساتھ مشترکہ جرگے حوالے سے صدر تحریک حسینی کیساتھ خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم (لوئر تحصیل) کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کیساتھ موصوف نے اپنے کچھ دوستوں کیساتھ ملکر ٹیکسلا میں ایک دینی درسگاہ نیز اسلام آباد میں ایتام کیلئے ایک جدید اکیڈمی کی بنیاد رکھی، جہاں بچوں کو دینی علوم کے علاوہ جدید دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ 11 مارچ 2022ء کو تحریک حسینی کے صدر منتخب ہوئے اور آجکل اسی پلیٹ فارم سے علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی، قومی اور مذہبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ گذشتہ روز پاک فوج کے ذمہ دار افسر جی او سی پاراچنار تشریف لائے تھے اور گورنر کاٹیج میں شیعہ سنی عمائدین کیساتھ مشترکہ جرگہ رکھا۔ اس موقع پر جی او سی سمیت شیعہ سنی عمائدین نے کرم میں دیرپا امن کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا آزادانہ اظہار کیا۔ اس مشترکہ جرگے کے دوران دیرپا امن کے حوالے سے جی او سی نیز فریقین کے الگ الگ موقف کے حوالے سے اسلام ٹائمز نے علامہ تجمل حسینی صاحب کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1130864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش