اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے گذشتہ شب مقامی وقت کے مطابق 21:15 پر شہر حانین کے مضافات میں غاصب صیہونی فوج کے ایک بڑے اجتماع کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ کے بیان کے مطابق یہ حملہ ایک خودکش ڈرون طیارے کی مدد سے کیا گیا جس نے اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
حزب اللہ لبنان نے قبل ازیں جمعرات کی شام، غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائشگاہ کو بھی دوسری مرتبہ اپنے خودکش ڈرون طیاروں کا نشانہ بنایا تھا۔