0
Monday 8 Apr 2024 04:57

ایران قونصلیٹ کراچی میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے باوقار تقریب، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایرانی قونصل جنرل نے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔ افطار تقریب میں وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ، جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ناظر تقوی، اہلسنت عالم مفتی شہریار سمیت شہر قائد کی برجستہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں کراچی میں مقیم چین، ترکی، عمان، قطر، روس، انڈونیشیا، ملائشیا اور سری لنکا کے قونصل جنرلز بھی شریک تھے۔ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں جمہوری اسلامی ایران سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے بی بی سیدہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حرم مقدس کے خادمین و تواشی گروپ نے قرأت قرآنی و تواشی پیش کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1127347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش