0
Saturday 6 Apr 2024 01:39

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا اسلام آباد میں القدس ریلی سے تاریخی خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف کی اپیل پر جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر منایا گیا، ملک بھر میں قبلہ اوّل کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ اسلام آباد میں امام بارگاہ اثنا عشری سے ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوئے ڈی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے خطاب مین سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ خدا کو یہ پسند ہے کہ مظلوم اٹھیں اور ظالم کے خلاف احتجاج و فریاد بلند کریں، اسرائیل شکست خوردہ ہو کر جنگی جرائم پر اتر آیا ہے، جنگ کے تمام تر محاذوں پر اسرائیل ہار چکا ہے، تمام تر باشعور اور آزادی خواہوں کو غزہ کی عوام کے عزم و حوصلہ کی سپورٹ کرنی چاہیئے، قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم نہ کرکے قرآنی تعلیمات پر عمل کیا تھا، ملک میں جو حکمران بھی اسرائیل سے سفارتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی بات کرتا ہے عوام اسے ایوانوں سے نکال پھینکیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1127078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش