متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن انچولی یونٹ کے تحت مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی اور عالمی یوم القدس کی مناسبت سے شہداء پارک انچولی میں پروگرام ایک شام فلسطین کے نام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام سے خطاب فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماء محمد شہریار، سچل عباس شیرازی، فرمان علی نے کیا جبکہ خصوصی خطاب مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف نے کیا۔ اس موقع پر معروف منقبت خواں شاہد علی شاہد نے مظلومین غزہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مخلتف کلام شرکاء کی سماعتوں کی نظر کئے۔ پروگرام میں بچوں کے لئے مختلف دلچسپ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial