0
Thursday 4 Apr 2024 21:13

گورنر سندھ کی جانب سے تاجر برادری، سفارتکاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے تاجر برادری، سفارتکار و معززین شہر کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ملکی حالات آپ کے سامنے ہیں، سوچنا یہ ہے کہ کرنا کیا ہے؟ ہم سب کو مل کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے، ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے کے بجائے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو گورنر ہاؤس میں نافذ کرنے کے لیے علماء سے مشاورت کررہا ہوں، ان اصولوں کے نفاذ سے ہی مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے خوشحالی آئے گی، سب سے کہتا ہوں امن و امان کے کنٹرول کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں، ہمارے ملک اور صوبے میں سب کچھ ہی تو موجود ہے۔ افطار ڈنر میں سیاسی رہنماء اور سابق نگراں حکومت کے اراکین، سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1126804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش