متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور افراد نے شرکت کی۔ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور عبداللہ گل سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل و قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس وقت ملت اسلامیہ بےبسی اور لاچارگی کا شکار ہے، سات اکتوبر سے غزہ پر قیامت برپا ہے، موت کے سائے منڈلا رہے ہیں، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، اہل فلسطینی نے استقامت کو جو مظاہرہ پیش کیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، یہ ملت اسلامیہ کیلئے ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، آج عالم اسلام متحد نہیں، آج کیوں او آئی سی کا ادارہ بے حسی کا شکار ہوگیا ہے، ان کی قراردادوں پر کوئی عمل کرنے کو تیار نہیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial