متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سیو غزہ کمپئین کے زیراہتمام ڈی چوک پر غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں دھرنا دیا گیا، غیر سیاسی پلیٹ فارم کے تحت منعقد کیے گئے احتجاج میں غزہ کے مظلوموں کیلئے آواز اٹھائی گئی، حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر سیز فائز کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائے، آئی سی جے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ہونے والے کیس میں پاکستان قانونی مدد کرے، او آئی سی جس کا مقصد ہی مسجد اقصیٰ کی آزادی تھا، وہ متحرک ہوکر اسرائیل کے جنگی جرائم کا پردہ فاش کرے۔ اسرائیل کی سپورٹ کرنے والے سفراء کو ڈی مارش کیا جائے، سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ کے سفیروں کو ڈی مارش کیا جائے۔ احتجاج سے خطاب میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پاک فوج اسلحہ اور طیارے رکھنے کے باوجود بھی اگر مظلوموں کا ساتھ نہیں دے پاتی تو اس کا کیا فائدہ ہے، تمام اسلامی ممالک خاموش ہیں، محمد بن سلمان، محمد بن زید، ایردوان سمیت تمام عالمی لیڈران کیا آخری فلسطینی کے شہید ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔؟
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial