متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم شہادت امام علی علیہ السلام کے سلسلہ میں کراچی کے نشتر پارک میں منعقدہ مرکزی مجلس عزا میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی، مجلس اور جلوس کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی پوری زندگی اسوہ رسول (ص) کا عملی نمونہ ہے، حضرت امام علی علیہ السلام نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی، آپ علیہ السلام خیبر سمیت ہر معرکہ میں سرخرو رہے، 21واں رمضان اسلامی تاریخ کا المناک ترین دن ہے۔