متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی جلوس یوم علیؑ میں عزاداران امیرالمومنینؑ کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا۔ نمازیوں کی سہولت کیلئے عارضی وضو خانے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ باجماعت نماز ظہرین سے قبل دستہ امامیہ کے صاحب بیاض جری سجاد نے نوحہ پیش کیا۔ بعد ازاں زیارت امین اللہ کی تلاوت کی گئی۔ زیارت امین اللہ کے بعد ہزاروں عزاداران امیرالمومنینؑ نے مولانا محمد حسین رئیسی کی اقتداد میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ دورانِ نماز ظہرین نمازی عزاداران امیرالمومنینؑ سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی کے ترجمان نے کہا کہ 25 رمضان المبارک جمعتہ الوداع کو نمائش تا تبت سینٹر مرکزی آزادی القدس ریلی نکالی جائے گی، ترجمان آئی آئی ایس او نے پاکستان میں فلسطینی پرچم لہرانے اور ٹی وی پروگرام میں فلسطین کے ذکر سے روکنے کی مذمت کی۔ رہنما آئی ایس او نے شیعہ افراد کی جبری گمشدگی اور عدم بازیابی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور لاپتا شیعہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ نماز ظہرین کے بعد عزاداران امام علیؑ نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا اور فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے امریکا و اسرائیل اور انکے حواریوں سے نفرت کا اظہار کیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial