متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بسلسلہ عالمی یوم القدس 17واں سالانہ آل پارٹیز القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، اقلیتی و سماجی رہنماؤں سمیت صحافی، دانشور، ڈاکٹر، وکلاء، تاجر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت سیمینار کے مہمانان خصوصی اسداللہ بھٹو، فاتح قادیانیت علامہ الیاس ستار سمیت اسرار عباسی، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد، محمد اسلم خٹک ایڈووکیٹ، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، ممتاز سماجی رہنما حسنہ قریشی، علامہ محسن اشراقی نوربخشی، علامہ حسن شریفی، پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی ،علامہ حسن شریفی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، ہندو مذہبی اسکالر منوج چوہان، مگھن سنگھ، موٹیویشنل اسپیکر فضائل علی رانا، مولانا اظہر فاروقی و دیگر نے خطاب کیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial