2
Monday 1 Apr 2024 02:54

اسرائیل کو تسلیم کیا تو پاکستان میں رہنا دوبھر کر دیں گے

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ قائدین پر ہونے والی عظیم الشان اور تاریخی ”شب یکجہتی غزہ“ اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوئی اور لاکھوں شرکاء جن میں مرد و خواتین، بچے، بزرگ، نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے۔ رات گئے تک جاری شب میں فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ، خاتم النبیاؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ، لبیک لبیک الھم لبیک، لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔شب یکجہتی غزہ سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، رکن سندھ اسمبلی فاروق فرحان نے خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے شب یکجہتی غزہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امت مسلم کے حکمرانوں میں غیرت ہوتی تو ایک بھی فلسطینی بچہ شہید نہیں ہوتا، حکمران سن لیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں، ہم غیرت کا سودا نہیں ہونے دیں گے، اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کریں گے تو پاکستان میں رہنا دوبھر کر دیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1126142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش