متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یجہتی اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم و بربریت کے خلاف المصطفیٰ اسکاؤٹس کوئٹہ کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاجی بائیک ریلی نکالی گئی۔ بائیک ریلی کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں واقع مرکزی جامع مسجد سے نماز جمعہ کے بعد برآمد ہوئی جو اسپینی روڈ، بے نظیر فلائی آور، زرغون روڈ، سرکلر روڈ اور شاہرہ گلستان روڈ اور کوئٹہ کی دیگر مرکزی شاہراہوں اور سڑکوں سے گزرتی ہوئی میجر محمد علی روڈ سے مری آباد میں داخل ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین اور پاکستان کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور کوئٹہ کے مرکزی شاہراہوں پر "لبیک یا غزہ" کے نعرے بلند کرتے ہوئے عوام کو فلسطینی عوام کی مظلومیت کی یاد دلاتے رہیں۔ انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں دیگر نعرے بھی لگائیں۔ احتجاجی بائیک ریلی کا اختتام علمدار روڈ پر واقع بہشت زینب سلام اللہ علیہا ہزارہ قبرستان پر اختتام ہوا۔ جہاں شہدائے کوئٹہ، بلخصوص شہدائے یوم القدس کی قبور پر فاتحہ خوانی کی گئی اور اسکاؤٹس کے ذمہ داران نے شرکاء سے خطاب کیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial