اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی واردات، دن دیہاڑے ڈاکو 85 لاکھ 99 ہزار رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تاجر ہدایت حسین میر سے نامعلوم ملزمان دن دیہاڑے 85 لاکھ 99 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تاجر ہدایت حسین میر کی جانب سے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر کے لیے درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہنڈا 125 پر سوار ملزمان دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر سیکٹر ایف 6 میں واقع خواجہ ناظم الدین روڈ سے متصلہ مکان نمبر 38 کے باہر سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ تاجر ہدایت حسین میر قیمتی پتھروں کا کاروبار کرتے ہیں۔