0
Wednesday 8 Jan 2025 19:42

رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے اپنے وفد کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے تہران میں اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد شیاع السوڈانی ایک روزہ دورے پر آج تہران پہنچے۔ ان کے دورے کا بنیادی مقصد ایران اور عراق کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینا اور ایران کے صدر کے حالیہ دورہ عراق کے تناظر میں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر گفتگو کرنا تھا۔ اس ملاقات میں علاقائی امور اور باہمی تعاون کے فروغ جیسے اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1183169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش