0
Wednesday 8 Jan 2025 16:51

کراچی، ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کرپشن پر 7 پولیس افسران و اہلکار معطل

کراچی، ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کرپشن پر 7 پولیس افسران و اہلکار معطل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کرپشن پر 7 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن اور فرائض میں  غفلت پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس سعود آباد برانچ میں تعینات 7 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے بی کمپنی بھیج دیا۔ معطل کیے گئے افسران میں سعود آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات انسپکٹر اشرف علی سومرو، انسپکٹر سعید محمد شاہ، سب انسپکٹر محمد صدیق میمن، سینئر کلرک محمد آصف علی، اے ایس آئی محمد پناہ، اے ایس آئی شاہد علی اور ہیڈ کانسٹبل شہزاد گل شامل ہیں۔ تمام معطل کیے گئے افسران و اہلکاروں کو بی کمپنی پولیس ہیڈ کوارٹرگارڈن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش