0
Wednesday 8 Jan 2025 13:39

غزہ میں صیہونی بربریت جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 51 شہید

غزہ میں صیہونی بربریت جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 51 شہید
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری یے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی بربریت میں 51 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں قتل عام کی 6 کارروائیاں کیں، جن میں 51 شہید اور 78 افراد زخمی ہو گئے۔ وزارت صحت نے اپنے یومیہ بیان میں تصدیق کی کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 45,936 شہید اور 109,274 زخمی ہوئے ہیں۔ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1183118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش