گلگت، لیز پر پابندی ختم ہوتے ہی پہلے روز ایک ہزار سے زائد درخواستیں
7 Jan 2025 20:07
آن لائن ویب پورٹل میں پہلے ہی روز 872 چالان جنریٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 771 چالان آن لائن پورٹل پر اپلوڈ کیے گئے ہے جس کی مد میں تین کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار کی آمدنی ہوئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مائننگ اینڈ منرلز کے نئے لیز کا آن لائن پورٹل لانچ ہونے کے بعد پہلے روز ایک ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو گئیں جن میں سے سات سو سے زائد کمپنیوں نے چالان جمع کرا دئیے۔ اور چامان کی مد میں حکومت کو 3 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی۔ لیز پر پابندی ختم ہونے کے بعد پہلے روز گلگت بلتستان کے 771 شہریوں نے آن لائن ویب پورٹل میں معدنی لیز/ایسکپولوریشن لائسنز کے چالان جمع کروا دییے۔ نیا معدنی لیز/ایسکپولوریشن لائسنز کیلئے 6 جنوری سے شروع ہونے والے آن لائن ویب پورٹل میں پہلے ہی روز 872 چالان جنریٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 771 چالان آن لائن پورٹل پر اپلوڈ کیے گئے ہے جس کی مد میں تین کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار کی آمدنی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1182966