آغا علی اور کاظم میثم کا ہنزہ دھرنا قائدین سے رابطہ، تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان
7 Jan 2025 19:57
سید علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت بنانے والے رجیم چیبج کے بعد بھول چکے ہیں کہ انہیں بجٹ بھی دلانے تھے اور حکومت بھی چلوانے تھے۔ گلگت بلتستان کے عوام کے صبر کے پیمانے لبریز ہو رہے ہیں، ہنزہ، غذر، نگر، دیامر اور بلتستان کے عوام تیار رہیں حقوق کے لیے ملکر تحریک چلائیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور آغا علی رضوی نے ہنزہ دھرنا مظاہرین سے رابطہ کیا اور دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عبید اللہ بیگ اور دیگر ایکشن کمیٹی کے مظاہرین سے رابطہ کر کے مطالبات سنے۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اس موقع پر کہا کہ بجلی دو تحریک عوام کی جانب سے اہم تحریک ہے، ہنزہ سمیت پورا گلگت بلتستان اندھیرے میں ہے اور تاریک نگری بن چکا ہے، قلیل المیعاد بنیادوں پر بھی لوڈشیدنگ دورانیے کو کم کرنے کے لیے حکومت اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ پر ٹھٹھرتی سردی میں دھرنا دینے والے عوام کی فوری سنی جائے۔ سید علی رضوی نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کو بحرانوں میں دھکیلا ہوا ہے اور کوئی پرسان حال نہیں۔
خبر کا کوڈ: 1182964