0
Wednesday 8 Jan 2025 06:57

کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا، جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو کرارا جواب

کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا، جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو کرارا جواب
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ اس پر کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان اس بات کا اظہار ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں کہ کینیڈا کی اصل طاقت ہے کیا اور کینیڈا کبھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کنزریٹو اپوزیشن لیڈر نے بھی کہا کہ کینیڈا ایک عظیم خود مختار ملک ہے اور یہ کبھی امریکا کی 51 ویں ریاست نہیں بنے گا۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ 6 جنوری کو جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1183063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش