0
Wednesday 8 Jan 2025 05:04

ڈونالڈ ٹرمپ کی خلیج میکسیکو کا نام "خلیج امریکا" رکھنے کی دھمکی

ڈونالڈ ٹرمپ کی خلیج میکسیکو کا نام "خلیج امریکا" رکھنے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے اور کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔ حلف برداری سے پہلے فلوریڈا میں پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر میکسیکو اور کینیڈا نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو وہ امریکا کے ان دو بڑے تجارتی شراکت داروں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیئے کہ اس کا دفاع امریکا کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی مقاصد کیلئے گرینڈ لینڈ بھی امریکا کو ملنا چاہیئے۔

اس کے علاوہ نومنتخب امریکی صدر نے نیٹو ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ دفاعی بجٹ دوگنا کریں، جبکہ انہوں نے کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث فسادیوں کو معافی دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک بار پھر حماس کو وارننگ دے دی۔ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کے اقتدار سنبھالنے تک قیدی واپس نہ آئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ حماس کے لیے اچھا نہیں ہوگا بلکہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1183064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش