0
Tuesday 24 Dec 2024 23:06

کراچی، تیل لائن سے اربوں کی چوری میں کالعدم تحریک طالبان ملوث

کراچی، تیل لائن سے اربوں کی چوری میں کالعدم تحریک طالبان ملوث
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں پارکو لائن سے اربوں روپے کے تیل کی چوری میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کیلئے رقم جمع کرنے والے اہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سندھ میں پارکو لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، سی ٹی ڈی نے ٹیرر فنانسنگ کا ایک مقدمہ درج کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کیلئے رقم جمع کرنے والے اہم سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق مرکزی دہشتگرد محمد عثمان کو خفیہ اطلاع پر لسبیلہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم پارکو لائن چوری گینگ سے فنڈ جمع کرتا تھا۔ ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی بھر سے کالعدم تنظیموں کو غیر قانونی کارروبار سے فںڈنگ ہوتی ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں پارکو لائن سے چوری کے 23 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1180238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش