اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ و سابق ترجمان وزیر اعلیٰ امتیاز علی تاج کو 3 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ علی تاج کو رواں ماہ کے اوائل میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام ہے۔ انہیں آج انسداد دہشتگردی عدالت گلگت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے 3 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔