0
Tuesday 24 Dec 2024 16:42

حامد میر نے گورنر جعفر مندوخیل کی پرانی ویڈیو شیئر کرکے تنقید کی، ترجمان

حامد میر نے گورنر جعفر مندوخیل کی پرانی ویڈیو شیئر کرکے تنقید کی، ترجمان
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان کے ترجمان نے حامد میر کی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حامد میر نے پرانی ویڈیو شیئر کرکے موجودہ حکومت پر تنقید کی ہے۔ گورنر ہاؤس اینڈ سیکرٹریٹ کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق سوشل میڈیا ایکس پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے منسوب ایک حالیہ ٹویٹ کی غلط تشریح کی گئی ہے اور اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کے ایک معروف صحافی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے پانچ سال پرانے انٹرویو کا حوالہ دیا ہے۔ ماضی کی سابق حکومت سے متعلق انٹرویو کو موجودہ حکومت نے منسلک کرنا مناسب نہیں ہے۔ گورنر بلوچستان ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت اور حقائق کو مکان و زمان کے مطابق پیش کرنے پر زور دیتے ہیں تاکہ غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ معروف صحافی حامد میر نے چین میں بلوچستان کے طلباء کو اسکالرشپس نہ ملنے سے متعلق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کا ایک پرانہ انٹرویو شئیر کیا ہے۔ حامد میر نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کو اسکالرشپس کے بجائے جبری گمشدگیوں سے نوازا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1180165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش