0
Tuesday 24 Dec 2024 13:13

التجا مفتی کا ریزرویشن پالیسی سے متعلق وعدوں پر عمل درآمد پر زور

التجا مفتی کا ریزرویشن پالیسی سے متعلق وعدوں پر عمل درآمد پر زور
اسلام ٹائمز۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریزرویشن پالیسی میں بہتری کے اپنے وعدے پورے کرے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر میں غیر منصفانہ ریزرویشن پالیسی کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آبادی کے تناسب کی بنیاد پر مواقع کی منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر زور دیا۔ التجا مفتی نے واضح کیا کہ پی ڈی پی کسی بھی برادری کے خلاف نہیں ہے لیکن سیاسی اصلاحات کی وکالت کرنے والے طلباء کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتی ہے۔ انہوں نے وزیراعلی عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ کے مناسب حل کی یقین دہانی کرائیں۔ التجا مفتی نے حکومت کو نوجوان نسل کے مستقبل کے تحفظ کے لیے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بے روزگاری کی شرح 37فیصد ہے اور آسامیوں پر بھرتی کیلئے امتحانات کی بار بار منسوخی پر سخت تشویش ظاہر کی۔ التجا مفتی نے اس مسئلے کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس مسئلے پر حال ہی میں تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی کی طرف سے کوئی پیش رفت نہ کئے جانے پر بھی تنقید کی اور طلباء کی زیر قیادت اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
خبر کا کوڈ : 1180114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش