0
Tuesday 24 Dec 2024 12:15

سال 2025 ایران روس تعلقات میں توسیع کا نیا باب قرار پائیگا، کاظم جلالی

سال 2025 ایران روس تعلقات میں توسیع کا نیا باب قرار پائیگا، کاظم جلالی
اسلام ٹائمز۔ روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کاظم جلالی نے لکھا کہ سال 2024 کے آخری دنوں میں، میں نے محترمہ ماریہ زاخارووا کے ساتھ انتہائی خوشگوار ملاقات اور تعمیری بات چیت کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ گزشتہ سال ایران و روس کے درمیان دوستی اور افہام و تفہیم سے بھرپور سال تھا جبکہ دونوں ممالک کے رہنما باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔ اپنے پیغام کے آخر میں ایرانی سفیر نے مزید لکھا کہ سال 2025، ایران و روس کے باہمی تعلقات میں ایک نیا باب قرار پائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1180111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش